آلودگی کی رپورٹ دیں
کچرا جلانا، گندے پانی کا اخراج، کارخانوں کا دھواں، درختوں کی غیر قانونی کٹائی یا کچرے کی دھیری — جگہ اور تصویر کے ساتھ ہمیں بھیج دیں۔
رپورٹوں کا کیا ہوتا ہے
- موصولہ رپورٹیں (2025)
- 1,286
- ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی
- 742
- پہلے جواب کا اوسط وقت
- 4 دن
- سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا مسئلہ
- کھلے میں کچرا جلانا
- زیرِ نگرانی بار بار کے مقامات
- 63
ہنگامی صورتحال
اگر آگ لگی ہوئی ہے، کوئی کیمیکل گرا ہے یا کسی کی جان کو فوری خطرہ ہے تو پہلے 1122 پر امدادی اداروں کو اطلاع دیں، اس کے بعد یہاں رپورٹ درج کریں۔
جلد جواب کے لیے یہی تفصیلات وٹس ایپ پر بھیج دیں: +92 330 186 7601
سوالات
اکثر پوچھے جانے والے سوال
رپورٹ بھیجنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
رپورٹ درج کی جاتی ہے، اسے ایک ریفرنس نمبر دیا جاتا ہے اور متعلقہ دفتر کو بھیج دی جاتی ہے — کچرے کے لیے میونسپل کمیٹی، گندے پانی اور بھٹوں کے لیے ای پی ای پنجاب، درخت کاٹنے کے لیے محکمہ جنگلات۔ جن مقامات پر بار بار شکایت آئے، انہیں ہم ایک فہرست میں رکھ کر علانیہ پیروی کرتے ہیں۔
کیا میرا نام کسی کو بتایا جائے گا؟
نہیں۔ ہم صرف جگہ، مسئلے کی نوعیت اور ثبوت آگے دیتے ہیں۔ رپورٹ دینے والے کی تفصیلات ہمارے پاس ہی رہتی ہیں۔
کیا میں اپنا نام بتائے بغیر رپورٹ دے سکتا ہوں؟
جی ہاں — فون نمبر کا خانہ خالی چھوڑ دیں۔ بس اس صورت میں ہم آپ کو نتیجے کی اطلاع نہیں دے سکیں گے۔